پاکستان اور جاپان کے ثقافتی تعلقات بے مثال ہیں،جاپانی سفیر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان میں جاپان کے سفیرتکاشی کورائے نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے ثقافتی تعلقات بے مثال ہیں۔غلام
مصطفی کا کام بے مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام صدارتی ایوارڈیافتہ آرٹسٹ غلام مصطفیٰ کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔سابق ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل غلام مصطفیٰ آرٹ اینڈکلچرکے شعبے میں 40 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ پاکستان کے ان چند آرٹسٹوں میں سے ہیں جوماسٹر آف لینڈسکیپ کہلاتے ہیں۔انھوںنے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک جن میں امریکہ،یوکے،جاپان،دوبئی اورکویت سمیت کئی ملکوں میں 21 سے زائدنمائشوں کا انعقادکرچکے ہیں۔اس نمائش میں 40 فن پارے آرٹ گیلری کی زینیت بنے ہیں جس کا محورلاہوراوراس کے مضافات ہیں۔اسی بنا پرانھیں 2002 میں صدارتی ایوارڈبرائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ غلام مصطفیٰ جیسے بڑے آرٹسٹ کی نمائش کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش میں لگے فن پارے آرٹسٹ کی صلاحتیوں اورتخلیقی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انھوںنے کہا کہ غلام مصطفیٰ نے جاپان کا بھی دورہ کیا ہے اورجاپان میں فطرت کا قریبی جائزہ لیا ہے۔انھوںنے کہا کہ یہ جان کرخوشی ہوئی ہے کہ ان کا کام وزیراعظم ،پارلیمنٹ اوروزیراعلیٰ ہاوس لاہورسمیت کئی اہم جگہوں کی زنیت بنا ہواہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ غلام مصطفے ٰ نے 40 سال تک پنجاب آرٹس کونسل کی خدمت کی ہے اورآج کا کام بھی ان کی صلاحتیوں کا متقاضی ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے معززمہمانوں کا شکریہ اداکیااورکہا کہ غلام مصطفے کے فن پاروں کی نمائش آرٹس کونسل کے لیے اعزازکی بات ہے۔آرٹسٹ غلام مصطفیٰ نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اپنے تجربات بیان کیے۔ افتتاحی تقریب میں سابق یگزیکٹوڈائریکٹرچوہدری آصف،سینئرآرٹسٹ اور لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی اورنمائش کوسراہا۔نادرونایاب فن پاروں کی یہ نمائش 28 فروری تک جاری رہے گی۔