ٹرمپ ٹاور میں استقبالیہ پر تعینات خاتون کے بوسے نہیں لئے: امریکی صدر نے الزامات مسترد کر دیئے
واشنگٹن (اے ایف پی) صدر ٹرمپ نے ٹرمپ ٹاور میں استقبالیہ پر تعینات خاتون کے بوسے لینے کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ ریچل کروکس نے الزام لگایا ہے کہ 2006ء میں ٹرمپ ٹاور میں ٹرمپ نے اس کی اجازت کے بغیر بوسے لئے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر مجھے ماڈل بننے کی پیشکش بھی کی۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا وہ اس خاتون کو نہیں جانتے۔