شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں شیخ رشید کا صحافی کو جواب
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا شادی کو کوئی ارادہ نہیں، صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب عمران خان نے تین شادیاں کر لیں آپ کا کیا ارادہ ہے،؟ شیخ رشید نے جواب دیا کہ میرا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں، سوال کیا گیا کہ عمران خان نے شادی اس لیے تو نہیں کی کہ اہلیہ کی قسمت سے وزیراعظم بن جائیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال عمران خان سے پوچھیں۔