استادکی عظمت
اقرار رضا - والٹن
فاتح عالم سکندر ایک مرتبہ اپنے استاد ارسطو کے ساتھ ایک گھنے جنگل سے گزر رہاتھا راستے میں ایک بہت بڑا برساتی نالہ آ گیا۔ نالہ بارش کی وجہ سے طغیانی کی حالت میں تھااستاد اور شاگرد کے درمیان بحث ہونے لگی کہ خطرناک نالہ پہلے کون پار کرے گا۔ سکندر بضد تھا پہلے وہ جائے گا آخر ارسطو نے اس کی بات مان لی پہلے سکندر نے نالہ پار کیا پھر ارسطو نے نالہ عبور کرکے سکندر سے پوچھا۔
کیا تم نے پہلے نالہ پار کرکے میری بے عزتی نہیں کی؟
سکندر نے ادب سے جواب دیا۔
استاد محترم! میں نے اپنا فرض ادا کیا ہے ارسطو رہے گا تو ہزاروں سکندر تیار ہو سکتے ہیں لیکن ہزار سکندر ایک ارسطو تیار نہیں کر سکتے۔ پیارے ساتھیو! استاد کا احترام اور ادب کیا کرو اور ان کا حکم مانا کرو۔استاد کی طرف سے ہمیشہ سختی پر صبر کرو کیونکہ علم کا باقی رہنا استاد کی نظر ہی ہے جس شخص نے علم حاصل کرنے میں مختصر وقت کی سختی کو برداشت نہ کیااُس نے مراد نہ پائی۔