زینب کیس‘ ٹی وی اینکر کے الزامات پر قائم جے آئی ٹی رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں پیش کی جائیگی‘ طلال چودھری
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ زینب قتل کیس کے بعد ٹی وی اینکر کی جانب سے الزامات پر سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی جس کی رپورٹ فروری کے آخری ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جے آئی ٹی کو جو TOR دیئے گئے ہیں اس پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے اور جو بھی رپورٹ آئے گی وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔ ٹی وی پروگرامز میں ارکان اسمبلی کو جس طرح گنا کیا جارہا ہے اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ظاہر کرنے چاہئیں۔ پارلیمنٹرین کو توہین پارلیمنٹ کا قانون بنانا چاہیے۔