فاٹا میں رواج ایکٹ انسانی حقوق کے منافی ہے، کسی صورت قبول نہیں: اسفندیار
پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ فاٹا میں رواج ایکٹ انسانی حقوق کے منافی ہے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ولی باغ میں ملاقات کیلئے آنے والی خواتین کی تنظیم ’’ خور آرگنائزیشن‘‘ کی بانی شاہدہ شاہ اور قبائلی خواتین نیٹ ورک ’’قبائلی خور‘‘ کی صدر کی قیادت میں آنے والی قبائلی خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے کیا۔اسفندیار نے کہا کہ اے این پی ابتدا سے ہی فاٹا کے صوبے میں انضمام کے حق میں ہے ہمیشہ خواتین کو احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے۔