بچیوں کودینی تعلیمات اور تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری : محمودہ ممنون حسین
اسلام آباد(این این آئی)خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل اور خاص طور پر بچیوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ نئی نسل کی تربیت بہتر انداز میں کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں سکول کی طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ معاشرے میں خیر پھیلانے کے لیے ضروری ہے کہ انسان نماز اور صدقہ کواپنی زندگی کا حصہ بنائے اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس کی ترغیب دے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کو کم کرنے اور مصیبتوں کو سر سے ٹالنے کے لیے صدقہ بہترین عمل ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔انہوں نے کہا کہ مومن کی یہ شان ہے کہ اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے کچھ حصہ نکال کر حقداروں کو دیتا ہے۔