’’یورپی یونین طرز پر علاقائی اتحاد‘‘ قطر کی تجویز سے کوئی سروکار نہیں: سعودی وزیر خارجہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) سعودی وزیر خارجہ عبدالجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب قطر کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا جس میں انہوں نے یورپی یونین کی طرز پر علاقائی سلامتی اتحاد تشکیل دینے کیلئے کہا ہے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا تھا کہ مشرق وسطی کے ملکوں کواپنی نا اتفاقی کو پس پشت ڈالنا چاہئے اور یورپی یونین کی طرز پر سلامتی معاہدے طے کرنا چاہئے تاکہ خطے کو تباہی سے بچایا جا سکے ، الجبیرنے آسٹریا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی اس کا ڈھانچہ موجود ہے ، امید ہے قطری دہشتگردی کی حمایت بند کر دیں گے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو جی سی سی ان کا خیر مقدم کرے گی ۔