آئندہ الیکشن جیت کر پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی: محسن باری
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی برطانیہ کے کارکنوں کو متحرک کرنے اور پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں تقریب ہوئی۔ میزبان محسن باری تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی قوم کو ایک آزاد سوچ دی اور اپنی خودمختاری کیلئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جیت کر حکومت بنائے گی۔ خواجہ کلیم الرحمن نے کہا بلاول بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو مزید تقویت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اختر حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام آدمی کی پارٹی ہے۔