یو اے ای: 8 سالہ بیمار بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بنادیا گیا
ابو ظہبی( آن لائن ) دبئی پولیس اور عرب امارات کی میک اے وش فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لیے دبئی پولیس میں شامل کرلیا گیا۔