مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما عبدالمنعم سمیت 15 افراد کو دہشتگرد قرار دیدیا
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) مصری عدالت کے کالعدم اخوان السملون کے رہنما عبدالمنعم ابوالفتوح سمیت 15 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوالفتوع پر ریاست مخالف کالعدم جماعت سے روابط قائم کرنے کا الزام ہے ابوالفتوح کو ضروری کے آغاز میں لندن سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انکا نام 5 برس تک فہرست میں رہے گا۔ دیگر 15 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ عبدالمنعم 2012ء میں صدارتی امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔