کویت: دستاویزات بنوانے، غیر قانونی تارکین کو وطن واپسی کیلئے مدت میں 2ماہ توسیع
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے)کویت کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ )شیخ خالد الجراح الصباح نے کویت میں غیر قانونی تارکین وطن کے لئے کاغذات کو قانون کے مطابق بنانے یا بغیر جرمانہ ادا کئے اپنے اپنے وطن کو جانے سہولت میں مزید دوماہ کی توسیع کردی ہے تاکہ تارکین اس سہولت سے بھرپور استفادہ کرسکیں اور سزا و جرمانہ ادا کرنے سے بچ سکیں ۔