سپیریئر گروپ آف کالجز ’’یوریشین یونیورسٹیز یونین‘‘ کا حصہ بن گیا
لاہور (پ ر) ترقی اور ہر پل نئے تعلیمی افق کی دریافت سپیریئر گروپ کا خاصہ ہے۔ہمیشہ آگے بڑھنا، پاکستان میں معیاری تعلیم عام کرنا اور نوجوانوںکی تربیت کے ذریعے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا چیئرمین سپیریئر گروپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن کا وژن ہے۔اسی وژن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے سپیریئر گروپ کور ٹیم کے ہمراہ استنبول، ترکی میں’’ یوریشیا ہائر ایجوکیشن سمٹــ‘‘میں شرکت کی۔ سپیریئر گروپ کی گروتھ، کوالٹی ایجوکیشن ،سٹوڈنٹس کے لیے کیے گئے کریئیٹو اقدامات اور تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات کی بناء پر سپیریئر گروپ کو ’’یوریشین یونیورسٹیز یونین‘‘کا حصہ بنایا گیا ہے۔جبکہ چیئرمین سپیریئر گروپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن پہلے پاکستانی ہیں جنھیں’’ ـایگزیکٹو بورڈ ممبرآف یوریشین یونیورسٹیز یونین‘‘ بنایا گیا ہے۔ ’’یوریشین یونیورسٹیز یونین‘‘انٹرنیشنل جامعات کی دوسری بڑی یونین ہے جس کا الحاق ایک سو بیس ممالک کی 600 جامعات کے ساتھ ہے۔ ان یونیورسٹیز کے سینئر نمائندگان مل کر نئے نئے تعلیمی آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں اور فروغِ تعلیم کا ذریعہ بنتے ہیں۔