ٹیوٹا اور نیٹ سول 2 ہزار طلبہ کو آئی او ٹی بلاک چین اور ڈیٹا مینجمنٹ کی جدید تربیت دیں گے :عرفان قیصر شیخ
لاہور (پ ر) نیٹ سول کے سی ای او سلیم غوری نے چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سید یاور علی سمیت ٹیوٹا کے اعلی عہدیداران شریک تھے ۔ملاقات میں طے کیا گیاٹیوٹا اور نیٹ سول ابتدائی طور پر دو ہزار طلبہ کو آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز )،بلاک چین اور ڈیٹا مینجمنٹ کی جدید ترین تربیت فراہم کرہے گا ۔چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دنیا اسمارٹ ہوگئی ہے اب ٹی وی ،فریج ،اے سی سمیت الیکٹراونکس کی دوسری اشیاء انسانی باتوں پر عمل کریں گی ۔پاکستان میں یہ جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اور ٹیوٹا پہلا ادارہ ہو گا جو یہ اپنے طلبہ کو یہ تربیت فراہم کرنے جا رہا ہے ۔ نیٹ سول کے سی ای او سلیم غوری کا کہنا تھا اس وقت ملک میں آئی او ٹی بلاک چین او ڈیٹا مینجنٹ کی بہت مانگ ہے۔