رانا فضل کے بیان پر غضنفر بلور کا خیرمقدم
کراچی (کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلو ر نے رانا محمد افضل خان منسٹر آف اسٹیٹ برائے فنانس اینڈ اکنامک افیرز کی جانب سے تمام سیا سی جماعتیں ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام اور معا شی روڈ میپ پر اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت پر زور دینے کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبو ط ہو گی اور ملک تر قی کریگا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اس موقع پر سی پیک کے فیزون کی تکمیل پر خو شی کا اظہار کیا۔