برانچ لیس بینکنگ شعبہ میں ایم ویلٹس اکا ئو نٹس میں اضافہ
اسلام آباد(آئی این پی ) گزشتہ سال برانچ لیس بینکنگ کے شعبہ میں ایم ویلٹس اکا ئو نٹس میں 21 فیصد اضافہ ہوا، ایم ویلٹس اکا ئو نٹس کی تعداد 33 ملین تک پہنچ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2017کی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2017کے دوران برانچ لیس بینکنگ کے شعبہ میں ایم-ویلٹس اکانٹس کی تعداد میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 30ستمبر 2017تک ایم ویلٹس اکا ئو نٹس کی تعداد 33 ملین تک پہنچ گئی۔