روشن راہیں کے مالیاتی لٹریسی پروگرام کیلئے جوبلی لائف تعاون کرے گا
کراچی ( کامرس رپورٹر)روشن راہیں ایک پرعزم، غیرمنافع بخش ادارہ ہے جو بچوں کو متبادل شکلوں میں آرٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس فلاحی ادارے نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا مالیاتی لٹریسی پروگرام بعنوان 'حساب کتاب' متعارف کرادیا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 2 ارب افراد بینکوں کی مالیاتی خدمات کی رسائی سے محروم ہیں۔ اس پروجیکٹ کے دوران فلاحی ادارے کی ٹیم نے لاہور گرامر اسکول، ایچی سن اسکول، ڈور آف اویئرنیس اینڈ شریف ایجوکیشن ٹرسٹ، روسان اسلامک اسکول، ایس او ایس ویلیج سمیت 15 سرکاری و نجی اسکولوں کا دورہ کیا۔ روشن راہیں کے بانی شائیگان اظہر نے کہا ہے کہ"روشن راہیں کی منعقدہ سرگرمیاں انتہائی تخلیقی ہیں اور بچوں سے کردار ادا کروانے کی سوچ منفرد ہے ‘‘۔