پی ٹی سی ایل کاٹیلی نار کے ساتھ فائبرلیزنگ معاہدے کا تیسرا سال
اسلام آباد (پ ر) پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان (ٹی پی) نے مسلسل تیسرے سال فائبر لیزنگ کا معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت پی ٹی سی ایل فائبرفُٹ پرنٹ ٹیلی نارپاکستان کو فراہم کرے گا۔ اِس معاہدے سے پہلے، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار نے یکے بعد دیگرے 2016 اور 2017 میں دو معاہدے کرکے اُنھیں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اِس قدم کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ کو معیاری ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم ہوسکیں گی۔ اِس معاہدے پر دستخط پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل، ڈاکٹر ڈیئنیل رٹزاور سی ای او، ٹیلی نارپاکستان، عرفان وہاب خان نے ٹیلی نارکیمپس 345 میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے۔