واٹر کمیشن کا نہروں کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کا حکم
میرپور خاص+مٹھی (بیورو پورٹ/ نامہ نگاران) سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ جوڈیشل واٹر کمیشن ٹیم نے ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں میرپور خاص‘ میرواہ گورچانی‘ مٹھی اور ٹنڈوالہ یار کا دورہ کیا‘ دورے کے دوران واٹر کمیشن کے چیئرمین نے ٹیم کے ہمراہ جرواری شاخ‘ پانی کے تالابوں اورجھڑبی واٹر سپلائی اسکیموں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم نے سٹیلائٹ ٹاؤن میں پانی کے تالاب کی خراب صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اور افسران پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام اسکیمیں ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائیں اور رپورٹ پیش کی جائے اور انہوں نے میونسپل کمیٹی کے سی ایم او سے پوچھا کہ تالابوں کی مٹی کیوں نہیں نکالی گئی ہے جس پر سی ایم او نے بتا یا کہ سندھ حکومت سے اجازت مل گئی ہے انہیں ہدایت کی گئی کہ ایک ماہ کے اندر مٹی نکال کر اور تالابوں کی چاردیواری بنانے اور پانی کی صفائی کیلئے مئوثر اقدامات کئے جائیں۔ امیر مسلم ہانی نے پانی میں کلورین نہ ملانے پر میونسپل انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ پینے کا پانی سپلائی کرنے والی نہر جرواری شاخ کے دورے کے دوران چیئرمین واٹر کمیشن نے جرواری نہر کے کناروں پر آباد گھروں کا گندا پانی پینے کے پانی میں شامل ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کو ہدایت کی کہ جرواری شاخ پر سے تمام قبضے ختم کرائے جائیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال خواجہ‘ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن‘ ایکسین پبلک ہیلتھ احمد خان‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی فاروق جمیل درانی‘ ایس ایس پی نظیر میر بحر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ واٹر کمیشن کے چیئرمین کا ٹنڈوالہ یار میں مختلف واٹر سپلائی اسکیموں اور ڈسپوزلز کا دورہ ضلع بھر میں عوام کو انتظامیہ کی جانب سے عدم سہولیات۔ ٹنڈوالہ یار کی مین شاہرہ حیدر آباد میرپور خاص روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور انجینئر کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار‘ مختلف اسکیموں کے دورے کے دوران محکموں کے افسران جسٹس کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب نہ دے سکے۔ ہیلتھ افسران نے جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی کو بتایا کہ 30 فیصد عوام کو پینے کا صاف پانی فر اہم کیا جارہا ہے باقی 70 فیصد عوام کو کیا پلایا جا رہا ہے ریٹائر جسٹس امیر ہانی مسلم غنی پارک سمیت شاہ لطیف پارک اور سرکاری املاک پر تعمیر تجاوزات کو فوری مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ شہرکے قلعہ ایریا میں موجود ڈسپول کی پھل صفائی ایک ہفتے میں کر کے سیشن جج سے رپورٹ طلب۔ ٹنڈوالہ یار پبلک ہیلتھ کی جانب سے اکثر اسکیمیں ایم سی کے حوالے نہ کئے جانے پر سخت برہمی پبلک ہیلتھ کے افسر کی جانب سے دکھائے گئے کاغذات پر تاریخ غائب ہونے پر کاغذات کو چیک کرنے کے احکامات اصلی ہیں یا جعلی۔ جسٹس امیر مسلم ہانی نے گلن موری رن شاخ سے مٹھی شہر کو سپلائی ہونے والے ایک کروڑ گیلن پانی کے تالابوں کا جائزہ لیا وہاں پر میونسپل کمیٹی چیئرمین مٹھی ڈاکٹر منوج کمار ملانی نے ان بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مٹھی میں پائپ لائن سے جمع ہونے والے پانی کے واٹر ٹینک کے ساتھ آراو پلانٹ لگایا جائے تو شہریوں کو صاف پانی فراہمی میں آسانی ہو گی۔ بعدازاں جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم مٹھی شہرمیں واقع ایشیا کے سب سے بڑے آر او پلانٹ پہنچے جہاں انہوں نے پانی کے معیار کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اس آر او پلانٹ سے یومیہ 5 لاکھ گیلن پانی روزانہ مہیا نہیں کیا جا رہا ہے کوشش کی جائے کہ اس آراو پلانٹ سے عوام کو پینے کے صاف پانی کو ٹارگٹ کے مطابق فراہم کیا جائے پاک اوسس کے نمائندے نے کہاکہ آر او پلانٹکو ٹارگٹ کے مطابق چلانے کیلئے سندھ گورنمنٹ کے حوالے کرنے کی سفارش کی تاکہ آسانی سے عوام کو صاف پانی کی فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہاکہ تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مزید 600 آر او پلانٹ لگائے جائیں تا کہ دور دراز کی عوام کو پینے کا صاف پانی آسانی سے فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر جسٹس ( ر ) امیر مسلم ہانی نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملانی کو ہدایت کی کہ آراو پلانٹ کے ٹینک کی مکمل صفائی کر کے پانی میں کلورین شامل کی جائے۔ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی میرپور خاص زاہد حسین میمن‘ چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں‘ وائس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی‘ کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں‘ شاہد حسین مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔
واٹر کمیشن