ٹھٹھہ‘ رشتے کے تنازعہ پر2 گروپوں میں تصادم‘3 افراد ہلاک
ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) کیٹی بندر کے قریب ساحلی شہر سجن واری میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تفصیلات کے مطابق سجن واری میں رشتے کے تنازع پر میمن برادری کے دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان گلزار میمن اور حفیظ میمن اور جمیل ہلاک ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے شھمیر شدید زخمی ہوگیا ۔ہلاک شدہ اور زخمی کوبگھان ہیلتھ سینٹر لایا گیا ۔