نارتھ کراچی میں کمسن بچی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ‘ زخمی خاتون اسپتال میں چل بسی
کراچی (کرائم رپورٹر) نارتھ کراچی میں ٹریفک کے حادثے میں کمسن بچی ہلاک جبکہ ماری پور روڈ پر حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ نارتھ کراچی میں کمسن بچی10 سالہ خدیجہ دختر خان ول رحمانیہ موڑ پر اچانک ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوئی جبکہ ماری پور روڈ پر پیر کو رات گئے۔ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون35 سالہ شگفتہ سول اسپتال میں چل بسی۔ اس حادثے میں ایک شخص انور موقع پر ہی ہلاک اور دو افراد کامران اور عابد بھی زخمی ہوئے تھے۔
ٹریفک حادثات