ڈاکٹر عمران فاروق کے والدین کی بہا در آباد میں رابطہ کمیٹی ارکان سے ملا قات
کراچی (خصوصی رپو رٹر ) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز واقع بہا د ر آباد میں شہید انقلا ب ڈاکٹر عمران فاروق کے والدین محمد فاروق ، رئیسہ فاروق نے سینئر ڈپٹی کنو ینئر محمدعامر خا ن ، ڈپٹی کنو ینئر ز کنو ر نو ید جمیل ، کہف الو ر یٰ، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق اور فیصل سبزواری سے ملا قات کی ۔ ملا قات میں مو جو دہ صورتحال پر انہو ں نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتحا د کو برقرار رکھتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم سے بچایا جا ئے ۔ اس مو قع پر دونو ں بزرگوں نے کنو ینر خا لد مقبول صدیقی کی صحت یا بی اور درازی عمر کے سا تھ ساتھ قوم کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔
ملاقات