زینب کے قاتل عمران نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) قصور میں ننھی بچی زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ عمران کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ اپیل میں مجرم عمران نے اپنے آپ کو بے گناہ ظاہرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ بڑی جلدی میں کیا گیا اور ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ہفتہ کے روز مجرم عمران کو زینب قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت کے علاوہ عمر قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔
عمران اپیل