میر کرم علی تالپور روڈ ٹریفک کیلئے کھولا جائے‘ فرزندان پاکستان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر کرم علی تالپور روڈ کو فوری طور پر ٹریفک کیلئے کھولا جائے‘ شہر کے مرکز صدر میں ایمپریس مارکیٹ سے مقابل سڑک پر ناجائز تعمیرات جزوی طور پر جاری ہیں‘ پریڈی اسٹریٹ کے انٹر سیکشن پر واقع راجہ غضنفر علی روڈ بوہری بازار پہلے ہی جزوی طور پر بند ہے‘ دونوں سڑکوں کی غیر قانونی بندش کے باعث صدر میں ٹریفک کا دبائو شدت اختیار کر گیا ہے جو شہریوں کیلئے تکلیف کا باعث ہے ان تاثرات کا اظہار فرزندان پاکستان کے زیراہتمام شہر قائد کے مسائل پر اجلاس میں محفوظ النبی خان‘ قاری محمد ادریس خان‘ مسعود عالم‘ مسرت خان نیازی‘ محمد صدیق بلوچ ایڈووکیٹ‘ انور جمال انصاری و دیگر نے کیا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے ٹرانسپورٹ کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ محمد ادریس خان نے پاکستان اسٹیل کو نجی تحویل میں دینے کیلئے حکومتی ہتھکنڈوں کو شرمناک قرار دیا۔