پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئیے.
نیشنل بنک نے اپنے ان چھ کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا جنھوں نے ایشین چیمپئینزٹرافی میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ، تقریب تقسیم انعامات نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراونڈ نمبر دو میں منعقد ہوئی پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ ولمپئین رانا مجاہد اورڈاکٹر محمد جمیل نے کھلاڑیوں میں آٹھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئیے ، محمد عتیق ،کاشف شاہ ، محمد توثیق اور علی شان کوڈیڑہ ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ عمر بھٹہ اور محمد رضوان کوایک ایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا ،