چین میں سویٹ بال فیسٹیول کا آغاز ہوگیاہے،آرگنائزرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیسٹیول میں شرکت کرنے سے آدمی خوش گفتار ہوجاتا ہے۔
صوبہ شنڈونگ کےعلاقے قنگڈو میں اس فیسٹول کے دوران لوک فنکار ڈھول کی تھاپ پر روائتی رقص کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ سویٹ بال فیسٹول میں اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور رنگا رنگ فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شیرہ میں ڈوبی مٹھائیاں بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ فیسٹول کے آغاز پرفضا میں سرخ غبارے بھی چھوڑے گئے۔ ایک امریکی سیاح کٹی کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں شرکت کرنا حقیقت میں بہت پُرلطف ہےاور اب ہر سال اس میں کروں گی۔ آرگنائزرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیسٹول میں شرکت کرنے والا آدمی خوش گفتارہوجاتا ہے۔