آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کی علامت ہے،آنے والی نسلوں کو دہشتگردی سے پاک ملک دینا ہمارا عزم ہے۔
بوچستان کے علاقے لورا لائی میں ماربل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ پاک فوج ملک کا اہم ادارہ ہے جو ملکی خوش حالی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماربل پراجیکٹ کا منصوبہ لورا لائی کے عوام کی ترقی کے لیے ہے جسے فوج اورصوبائی حکومت کا تعاون حاصل ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خوش حال بلوچستان ہی خوش حال پاکستان کی علامت ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان سے چار ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کرکے بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ گوادر میں جلد ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرکے ایجوکیش کا عمل شروع کردیاجائے گا۔