بینظیر بھٹومستقبل کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں: مقررین 

Dec 21, 2024

ملتان (  سپیشل رپورٹر )سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں اور ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار اور پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجا، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، مرزا نذیر بیگ، ایم سلیم شہزاد، ملک اسد، ملک سعید اختر، عبدالروف لودھی، ملک اللہ بخش بھٹہ، اسلم بھٹی، امین ساجد، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا, طارق شاد و دیگر نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو ہونے والی 17 ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین کی رہائش گاہ پر ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کیا۔

مزیدخبریں