ملتان (سماجی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان چئیر مین ڈیپارٹمنٹ ہیومن نیوٹریشن کے ہمراہ بنگور یونیورسٹی کے اسٹارٹ اپ ریسرچ آئیڈیا ، مقابلے میں دوسری پوزیشن اور سات لاکھ کی ریسرچ فنڈنگ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں۔ یہ مقابلہ بنگور یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں وزنری ہیلتھ وینچر کی تھیم کے مطابق ایک ریسرچ پروپوزل ڈیزائن کیا گیا۔ابتدائی ریسرچ ڈیزائن 22 نومبر کو بھیجا گیا جس میں دنیا بھرسے 195 اداروں نے شرکت کی۔ 16 دسمبر کو ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد آنلائن ڈیفینس کیا گیا جس میں ٹیم کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، چئیر مین ڈیپارٹمنٹ ہیومن نیوٹریشن اور ٹیم لیڈر محمد احمد نے شرکت کی اور دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل اور ریسرچ گرانٹ حاصل کی جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے خوشی کا اظہار کیا اور مقابلہ جیتنے والے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو کہا کہ بہترین تحقیق کے لیے اس طرح کے آئیڈیا ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد، ایڈوکیٹ یحیی، ٹیم لیڈر محمد احمد اور دیگر ٹیم ممبران محمد عثمان خالد، نعیم سرور، عروج فاطمہ، ہانیہ گردیزی، معیزہ رفیق، اور اقرا بیگ رسرچ پروپوزل سے متعلق گفتگو کی۔
بہترین تحقیق کیلئے آئیڈیا مددگار ثابت ہو سکتا:وی سی پروفیسر ڈاکٹر زبیر
Dec 21, 2024