جو قومیں تاریخ بھلا دیتی ہے ان کا جغرافیہ خطرے میں پڑ جاتا ہے:احسان بھٹہ  

Dec 21, 2024

لاہور (نیوز  رپورٹر)صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے تاریخی عمارت پونچھ ہاوس میں آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی گیلری کے حوالے سے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ تصویری گیلری میں ان کی جائے پیدائش، خاندان، جدوجہد ، عدالتی کاروائی ،جیل کی زندگی سے لے کر پھانسی تک کے عمل کو تصویروں کی شکل میں دکھایا جائے گا۔ اس گیلری کو بہادر بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ 1849 کی تاریخی عمارت پونچھ ہاوس میں دورے کے دوران جاری تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ جو قومیں تاریخ بھلا دیتی ہے ان کا جغرافیہ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ تاریخی عمارتوں کا تحفظ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانا چاہیے ،ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ، چیف ڈبلیو ٹی او زوہیب مشتاق ،ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن ، کنسلٹنٹ انڈسٹریز ملک مقصود سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں