لاہور (نیوزرپورٹر) سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے ادارے کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالدبٹ نے ادارے کے غریب دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ آنیوالے دنوں میں یہ ادارہ مزید موثر انداز سے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ملک کے نامور اور بڑے عوامی فلاحی ادارے کاسربراہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات بھی ہے اور ایک اہم ذمہ داری بھی۔ وزیر اعظم پاکستان نے مجھے یہ عہدہ سونپ کر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے ملک بھر کے دکھی اور محروم افراد کی بے لوث خدمت کیلئے پر عزم ہوں۔
سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ذمہ داریاں سنبھال لیں
Dec 21, 2024