شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و میونسپل کمیٹی کے سابق اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران عوام میں سنسنی، مایوسی اور ناامیدی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے قوم بے یقینی کا شکار ہے اور حکمرانوں کے اقدامات غریب عوام کیلئے مزید مشکلات بڑھا رہے ہیں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور افراطِ زر کا حل مانگ رہے ہیں بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں کمی اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی یقینی بنانے سمیت سی پیک ودیگر پراجیکٹ کے ثمرات عوام کو جلد میسر نہ آئے توحکمرانوں کو اقتدار پر براجمان رہنے کا خوابوں کا تاج محل جلد بکھر جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ عوام سماجی، معاشی، عدالتی انصاف کا حق لینے کیلئے اب ہر انتہا پر جانے کیلئے تیار ہیں، ان حالات میں حکمرانوں کیلئے اقتدار کانٹوں کی سیج ہے۔
حکومتی اقدامات سے غریب عوام کی مشکلات بڑھا رہی ہیں: غلام نبی ورک
Dec 21, 2024