وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا 5 واں نمبر ہے ،آئندہ نسلوں کیلئے منصوبہ بندی سے بہتر پاکستان چھوڑا جاسکتا ہے،ماضی میں جو بھی حکمران آیا اس نے اپنے 5 سال کا ہی سوچا، ماضی کی حکومتوں نے سیاسی مقاصد کیلئے جنگلات کی زمین لیز پر دی ، درختوں کی کٹائی اور آبادی میں بے ہنگم اضافہ ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجوہات ہیں۔ ملکی ترقی اور دولت میں اضافے کیلئے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار پیدا ہوگا، بلین ٹری ہنی انیشیوایٹو پروگرام کی اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں جنگلات کے رقبے میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں جنگلات ختم اور دریائوں کو بھی آلودہ کردیا ہے، سندھ میں زیر زمین 70 فیصد پانی آلودہ ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ سندھ کا 70 فیصد پانی گندا ہے ۔سردیوں میں لاہور کی فضا میں آلودگی خطرناک حد سے بھی تجاوز کرجاتی ہے۔ سرسز علاقوں میں درختوں کو کاٹ کر بڑی عمارتیں کھڑی کی گئیں۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا 5 واں نمبر ہے۔ آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان چھوڑنے کیلئے تیزی سے منصوبہ بندی اور عمل کرنا ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارے لئے بڑاچیلنج ہے۔ ماضی میں جو بھی حکمران آیا اس نے اپنے 5 سال کا ہی سوچا،ماضی کی حکومتوں نے جنگلات کی اراضی سیاسی مقاصد کیلئے لوڑوں کو لیز پر دی ۔ بلین ٹری منصوبے کی ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ورلڈ اکنامک فورم نے بھی تصدیق کی۔ انہوں نے کہاکہ شہد کی پیداوار بڑھانے کے پروگرام پر امین اسلم اور گورنر خیبرپختونخوا کو مبارکباد دیتاہوں اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے کوالٹی کنٹرول پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔بلین ٹری منصوبے کے تحت ملک میں شہد کی پیداوار بڑھانے کے پروگرام کا اجراء ہوگا یہ اقدام وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کا حصہ ہے ۔ پروگرام کے تحت ایسے پودے اور درخت لگائے جائیں گے جن پر شہد کی مکھیاں زیادہ بیٹھتی ہیں ہمیں اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے کوالٹی کنٹرول پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں برآمدات بڑھا کر نوجوانوںکیلئے بھی روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے ہیں جب تک ہم اپنی برآمدات نہیںبڑھائیں گے پاکستان امیر ملک نہیں بن سکتا۔ ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھا کر خوردنی تیل کی درآمد پر اخراجات بھی کم کرسکتے ہیں اور ملکی آمدنی بھی بڑھا سکتے ہیں، کوہ سلمان اور دریائے سندھ کے درمیان کی اراضی زیتون کے درخت اگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتیآلودگی پر قابو پانے کیلئے شہروں کے بے ہنگم پھیلائو کوروکنا ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38