اداکارہ نیلم منیر صحت یاب ہو گئیں ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری وڈیو میں اپنی صحت بارے بتاتے ہوئے کہاکہ وہ انہوں نے کووڈ۔ 19 کو شکست دے دی ہے اور اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مداحوں کا ان کے لئے دعا کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اگلی وڈیو میں کووڈ۔19 کے دوران کھانے کی روٹین بارےآگاہ کریں گی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024