انسدادمنشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس رانا ثنااللہ کےجوڈیشل ریمانڈمیں چودہ روزکی توسیع کرتے ہوئے کیس پرسماعت چار جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،اے این ایف کی ٹیم نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ کو عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
راناثنااللہ کوانسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسین کے روبروپیش کیاگیا،رانا ثنا اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کیاگیا۔
بعد ازاں وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔