سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دانتوں کا معائنہ کل بہ روز اتوار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواز شریف کو اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا چیک اپ کرایا گیا، سابق وزیر اعظم کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا کہ اتوار کے دن ان کے والد کے دانتوں کا معائنہ کیا جائے گا۔
حسین نواز نے بتایا کہ پیر کو نواز شریف کا کارڈیک پی اے ٹی اسکین بھی کیا جائے گا۔
دریں اثنا، نواز شریف سے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے متعلق صحافی کے سوال پر نواز شریف خاموش رہے، غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا، ہم اسپتال میں تھے جب یہ فیصلہ آیا، نواز شریف نے کہا میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔