آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور صدر مسعود خان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی نئی لہر کی شدیدمذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے دشمن کے خلاف بہادر مسلح افواج کے منہ توڑ جواب کو سراہا۔انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کی زندگیوںکے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔آزادجموں و کشمیر کے صدر نے ایک بیان میں کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور آزادکشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اسے ایک بزدلانہ اقدام اور مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024