سرگودھا :ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلا کی ہڑتال 39ویں روز میں داخل ۔وکلا 35روز قبل اینٹی کرپشن عدالت، اسسٹنٹ کمشنر آفس ،ریونیو ریکارڈ سنٹراور تحصیل آفس کو تالے لگائے تھے ۔ دفاتروں کی تالہ بندی کے باعث شہری شدید پریشان . وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی پیروی کیلئے آنے والے سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ۔39 روز سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی بری طرح متاثر ہے ۔ ہڑتال کے باعث ملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جارہا ۔ ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام تک عدالتوں کی تالہ بندی اور ہڑتال جاری رہے گی ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عنصر عباس بلوچ
ضلع کچہری کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات