پاکستان اورچین نے کوئلے سے چلنے والے تین سوتیس میگاواٹ صلاحیت کے بجلی کے منصوبے ''تھرانرجی لمیٹڈ''کے لئے مالی تعاون کے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔
دستخطوں کی تقریب بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے دوران ہوئی جس کی مشترکہ صدارت منصوبہ بندی کے وزیرخسروبختیا ر اورچین کے قومی ترقی اوراصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین Ning Jizheنے کی۔
تقریب میں خسروبختیار،سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ، چین میں پاکستان کے سفیرمسعودخالد اوردوسرے اعلیٰ عہدیدارشریک تھے۔
منصوبے کے ڈائریکٹرنے اے پی پی کو بتایا کہ منصوبے کی لاگت باون کروڑ ڈالرہے جسے چائناڈویلپمنٹ بنک اورحبیب بنک لمیٹڈ کی سربراہی میں دوکنسورشیم کے مالی تعاو ن سے مکمل کیاجائیگا۔