لاء کالجز کے درمیان تقریری مقابلہ آج ہوگا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین اور ممبران مسز فرح اعجاز بیگ، چوہدری دائود احمد وینس،قوسین فیصل مفتی اورآغا فیصل کے زیرِ اہتمام جمعہ 21 دسمبر کو پنجاب بھر کے لاء کالجز کے درمیان انصاف کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردارکے موضوع پر ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔