منشیات کے2 مقدمات ،خاتون سمیت3ملزمان کو مجموعی طور پر 26سال قید ، 11لاکھ جرمانہ
راولپنڈی( نیوزرپورٹر)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے منشیات کے2 مختلف مقدمات میںخاتون سمیت3ملزمان کو مجموعی طور پر 26سال قید اور 11لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو مجموعی طور پر 1سال3ماہ مزید قید بھگتنا ہو گیتھانہ اے این ایف اٹک نے حمید اللہ اور رحمان اللہ کو8مئی2015 کوچیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران 10کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا گزشتہ روڈ مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر دونوں مزمان کو 12سال6ماہ فی کس قید اور 5،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ دونوں ملزمان کو1،1سال مزید قید بھگتناہو گی اسی عدالت نے تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خالدہ بی بی سے500گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کیا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کو 1سال قید اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدم ادائیگی پر ملزمہ کو 3ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی ۔