مذاق بنایا ہوا ہے‘ ارکان کہاں ہیں‘ نثار قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے پر حیران
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے ایوان زیریں میں کورم پورا نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا اور ممبران اسمبلی سے کہا کہ پارلیمنٹ کے سیشن کو مذاق بنایا ہوا ہے ممبران اسمبلی کہاں ہیں؟ کورم پورا کیوں نہیں کرتے جس کے بعد رانا حیات نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کو بلایا جائے اتنی تعداد ہونے کے باوجود بھی سیٹیں خالی ہوتی ہیں۔ آج آٹھواں روز ہے اور مسلسل کورم کی نشاندہی کی جارہی ہے لیکن کورم پورا نہیں ہوتا۔