محمد آصف میر پہلوان کا اعزاز
لاہور (پ ر) محمد آصف میر پہلوان نے فاضل طب والجراحت کے امتحان میں پاکستان نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد سے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت کیلئے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ طب کے ذریعے علاج ممکن ہے۔ میرے والد حاجی عنایت علی بھی مشہور حکیم وپہلوان ہیں جو طب کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ محمد آصف پہلوان نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ایک ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں غریبوں کیلئے سہولیات میسر ہونگی۔