عمران خان نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دھرنا ختم کیا: چودھری محمد اقبال
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر چودھری محمد اقبال گوپے را نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کا محاسبہ کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے عمران خان نے بڑی بردباری ، تحمل مزاجی اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں دھرنا کو ختم کیا ہم پہلے بھی پاک وطن کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کی جدوجہد کررہے تھے مگر غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمار ادین اسلام اور ہم پاکستانی ہیں اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔