دہشتگرد اسلام پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں: سیٹھ محمد حنیف
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر سیٹھ محمد حنیف نے کہا ہے کہ دہشت گرداسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر غیر ملکی اور غیر شرعی عزائم کی تکمیل کیلئے وہ نہتے پاکستانیوں کا خون بہا کر پاک وطن کی سڑکوں کو رنگین کررہے ہیں انہیں مذاکرات کا موقع دیا گیا مگر وہ طاقت کے نشہ میں بدمست ہیں ضرب عضب آپریشن میں سیاسی جماعتوں اور قوم کی شمولیت خوش آئند ہے کیونکہ امن کے قیام کے بغیر ہم ترقی اور خوشحالی کی منازل کی طرف نہیں بڑھ سکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔