شریف اکیڈمی کی جانب سے سینئر صحافی جاوید یوسف کو سوونیئر دیا گیا
لاہور (پ ر) جرمنی کی غیرسرکاری شریف اکیڈمی کے لاہور میں منعقد ہونے والے تیسرے کنونشن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اصحاب کو سوونیئر دئیے گئے۔ تقریب گذشتہ روز الحمراء میں منعقد ہوئی۔ لاہور سے ڈویژن پبلک سکول اینڈ انٹر ماڈل سکول ماڈل ٹاؤن بورڈ آف گورنرز کے سینئر رکن اور سینئر صحافی جاوید یوسف کو ان کی صحافتی خدمات پر بھی خصوصی سوونیئر پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ تھے۔