سانحہ پشاور: پس پردہ قوتوں کو بے نقاب کیے بغیر امن ممکن نہیں: عکاشہ مجاہد
لاہور( خصوصی رپورٹر) معصوم یچوں کا خون ہمیں جوڑنے اور جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستان کے دشمن ضرور کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ بچوں کا قتل جہاد نہیں فساد ہے۔ سانحہ پشاور کے مرتکب کسی قسم کی رعایت کے حق دار نہیں ہیں۔ بچوں کا قتل قومی سانحہ ہے ان خیالات کا اظہار دارالسلام کے منیجنگ ڈائریکٹر عکاشہ مجاہد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کے نہایت المناک دن ہے۔