دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں : مسلم لیگی رہنما
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں عثمان تنویر بٹ‘ ملک محمودالحسن‘ ملک شوکت علی‘ نذیر خاں سواتی و دیگر نے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں پر حملہ کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے ان کی یاد میں شمعیں جلائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہیں جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔