مولانا محمد علی نقشبندی کا عرس
لاہور (پ ر) ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد علی نقشبندی کا عرس آج بلال گنج میں ان کی علمی درس گاہ جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں منایا جائے گا۔ عرس کی تقریبات آج نماز مغرب کے بعد شروع ہوں گی جو کل تک جاری رہیں گی مولانا محمد علی نقشبندی کا تعلق ضلع گجرات سے تھا اور اپنے وقت کے نامور علماء و مشائخ سے اکتساب فیض کیا۔ مولانا نے ساری زندگی خدمت دین میں گزاری۔ انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں۔ تصوف، تاریخ، فن مناظرہ، حدیث، فن تفسیر، ادب عربی و فارسی، میراث، علم الکلام اور فقہ اسلامی میں یدطولی رکھتے تھے آج علامہ حنیف قریشی جلسے سے خطاب کریں گے۔