اختیارات کے ناجائز استعمال‘ فرائض میں غفلت پر 3 تھانیدار معطل
فیروزوالا (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ نے فرائض میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے غفلت برتنے پر تین تھانیداروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ تین اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ برطرف ہونے والے سب انسپکٹر محمد اشرف‘ اے ایس آئی محمد طارق‘ اے ایس آئی بابر علی شامل ہیں۔ ڈی پی او نے بیلف اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نوجوان محسن ریاست کی ہلاکت میں غفلت برتنے والے اے ایس آئی رضا عباس اور دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔